برسلز: برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم بھی برطانیہ اور یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے۔
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ بھی کیا۔
اس سے قبل برطانوی وزرا اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکے تھے۔




