بین الاقوامی
Trending

ایران کو امریکی شرائط ماننا ہوں گی، جوہری جنگ کسی کے لیے بھی کامیابی نہیں ہوگی: ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ امریکہ اپنی شرائط پر ہی کوئی ڈیل کرے گا، جبکہ جوہری جنگ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جنگ میں کسی کی فتح نہیں ہوگی۔

چین کے دورے سے واپسی پر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے ہر صورت گریز کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے اور کوئی بھی ملک اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ایران سے متعلق امریکی صدر نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ اپنی شرائط کے مطابق ہی معاہدہ کرے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button