پاکستان
Trending

پشاور: متنی میں پاک فوج اور سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی:پشاور کے علاقے متنی میں پاک فوج اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعدازاں سرچ آپریشن میں تینوں دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، تین ہینڈ گرنیڈ، پانچ میگزین اور قومی شناختی کارڈز بھی قبضے میں لیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button