پاکستان
Trending

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چودھری شجاعت کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

 

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انتظامی اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام عوام کو سہولت فراہم کرنے، بہتر طرز حکمرانی اور انتظامی کارکردگی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو تاریخ کل معاف نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام فیصلے کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button