کھیل

ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے شروع ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

ویمن ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز ہائبرڈ ماڈل کے مطابق رکھے گئے ہیں، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 اکتوبر کو کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل پاکستانی ٹیم کی جیت سے مشروط ہے جس کا میچ بنگلورو یا کولمبو میں ہو گا۔

ورلڈ کپ ویمنز کے 14 میچز کی میزبانی بنگلورو، اندور، گوہاٹی اور کولمبو کریں گے، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف 2 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button