اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے 19 سے 25 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ اور کالپنی نالہ کے قریب آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ اور کالپنی نالہ کے اطراف رہنے والے افراد محتاط رہیں، کیونکہ شدید بارشوں کے باعث طغیانی کا خطرہ ہے۔
ادھر لاہور، راولپنڈی، کراچی، سکھر، بدین سمیت دیگر شہری علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ندی نالوں، پلوں اور پانی سے بھرے راستوں سے گریز کریں اور اپنی قیمتی اشیاء محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔




