پاکستان
Trending

لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی بسنت کی بہار: تین روزہ جشن کا آغاز

 

کوئٹہ: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت کی تاریخی واپسی کے بعد، اب بلوچستان کے دل کوئٹہ میں بھی پتنگ بازی کے روایتی تہوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ شہر بھر میں 13 فروری سے 15 فروری تک تین روزہ جشن منایا جائے گا، جس کے لیے شہریوں میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بسنت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ تفریح کا یہ موقع کسی حادثے کا سبب نہ بنے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بسنت کو ایک تہوار کے طور پر منائیں اور دوسروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button