یومِ آزادی کی خوشیوں میں اضافہ کرتے ہوئے معروف گلوکار حسنین علی پراچہ نے نیا ملی نغمہ "اے میرے وطن” جاری کیا ہے، جو وطن سے محبت اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
یہ نغمہ قوم کی بہادری اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی داستان کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستان کی عظمت کے ساتھ عوام کے اتحاد کی جھلک بھرپور انداز میں پیش کرتا ہے۔
نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے، جو یومِ آزادی کے موقع پر قربانی اور تجدید عہدِ وفا کا حقیقی پیکر ہے۔




