بین الاقوامی

افغانستان میں شدید زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد  1411 تک پہنچ گئی ، 8 ہزار مکانات تباہ

کابل :  افغانستان میں آنے والے   ہولناک زلزلے سے ملک  لرز اٹھا،افغانستان بھر میں شدید تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 1411 افراد جاں بحق، 3251 زخمی جبکہ 8000 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں افغانستان کو درپیش سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے ملک کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستے اور خراب مواصلاتی نظام امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی مشرقی صوبہ کنڑ میں ہوئی، جبکہ اس زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب واقع تھا۔ زلزلے کی شدت 6.0 جبکہ گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رات 11 بج کر 47 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کے صرف 20 منٹ بعد ایک اور آفٹر شاک محسوس کیا گیا جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

درجنوں دیہات زمین بوس ہو چکے ہیں، اور ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود مقامی رضاکار، ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

افغان حکومت نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ متاثرین کی بروقت مدد کی جا سکے اور مزید جانی نقصان روکا جا سکے۔

ادارہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button