کوئٹہ ،راولپنڈی : بلوچستان کے استحکام کے خلاف بیرونی سازش بے نقاب! جدید اسلحہ: دہشت گردوں سے لاکھوں روپے مالیت کی M16، M4 رائفلز اور راکٹ لانچرز برآمد کرلیے گئے۔
دشمن کی سہولت کاری سے دہشت گردوں کو نائٹ ویژن گوگلز اور ایمنگ لیزر فراہم کی گئیں۔ہلاک دہشت گردوں سے نشہ آور انجیکشنز کی برآمدگی، دہشت گردوں کو بے حس بنا کر کارروائیاں کروانے کا انکشاف ہواہے۔ حالیہ حملے بھارت اور غیر ملکی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔




