فیشن

اداکارہ شالنی کا طلاق کے بعد بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر واک آؤٹ

 

تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے طلاق کے بعد اپنی آزادی اور خودمختاری کا اظہار کرتے ہوئے ایک بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جو صارفین کے درمیان تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔

لال رنگ کے جوڑے میں اداکارہ نے اپنی شادی کی پرانی تصویر پھاڑ کر معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک نئے آغاز کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ شالنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر شادی خوشگوار نہیں تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

شالنی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے ان خواتین کو حوصلہ دیا ہے جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کے باوجود خاموشی اختیار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کو ناکامی نہیں بلکہ ایک مثبت قدم سمجھنا چاہیے۔

شالنی نے 2020 میں شادی کی تھی اور اپنے سابقہ شوہر پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button