پاکستان
Trending

کراچی میں غیرقانونی کرنسی کاروبار کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں، 63 افراد گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 44 چھاپہ مار کارروائیوں میں 63 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان کارروائیوں میں غیرقانونی منی ایکسچینج مراکز، دفاتر اور چھپے ہوئے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا، جو بغیر کسی لائسنس کے ملکی و غیرملکی کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی، ٹرانزیکشن ریکارڈ، اور خفیہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی کا یہ غیرقانونی نظام نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ منی لانڈرنگ، کالے دھن کی منتقلی اور ڈالر کی اسمگلنگ جیسے جرائم میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی گرفتار افراد نے اہم انکشافات کیے ہیں، جن کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ادارہ اس نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رجسٹرڈ کرنسی ڈیلرز سے لین دین کریں، اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button