ٹیکنالوجی
Trending

گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ واٹس ایپ پر بھی دستیاب، تصاویر کو منفرد انداز میں ایڈٹ کرنے کی سہولت

کیلیفورنیا: گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید امیج ایڈیٹنگ ٹول "نینو بنانا” کو اب واٹس ایپ پر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس ٹول کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو 3ڈی، اینیمی اور فلمی کرداروں کے انداز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ ٹول گوگل کے جیمینائی 2.5 فلیش امیج ماڈل کا حصہ ہے، جو کہ پرپلیگزیٹی نامی ایک اے آئی کمپنی کے واٹس ایپ بوٹ کے ذریعے دستیاب ہے۔ صارفین آسانی سے اپنی تصویر بوٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور چند لمحوں میں ایڈیٹ شدہ تصویر حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ ٹول سوشل میڈیا صارفین کے درمیان خاصا مقبول ہو رہا ہے، کیونکہ یہ تخلیقی اظہار کے نئے دروازے کھولتا ہے۔ صارفین اپنی تصاویر کو کارٹون، 3ڈی مجسمے، یا فلمی مناظر کی شکل میں تبدیل کر کے شیئر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button