ٹیکنالوجی
Trending

” انسانوں کی جگہ نہیں لے سکتی”،البانیہ کی پارلیمنٹ میں اے آئی وزیر کا پہلا خطاب

 

البانیا :تاریخ میں پہلی بار ایک مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی وزیر نے کسی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ہے۔ یہ منفرد موقع البانیہ میں پیش آیا جہاں خاتون اے آئی وزیر "ڈیلا” نے اپنے پہلے سرکاری خطاب میں کہا کہ "میرا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ ان کی مدد کرنا ہے۔”

ڈیلا البانوی روایتی لباس میں ملبوس تھیں اور ان کی شخصیت کو خاص طور پر مقامی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب میں ڈیلا نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت اور آئین کے لیے اصل خطرہ ٹیکنالوجی یا مشینیں نہیں، بلکہ اقتدار میں موجود افراد کے غیر انسانی فیصلے ہیں۔

یاد رہے کہ البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے دنیا کی پہلی AI-generated وزیر کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔ ڈیلا کو ڈیجیٹل گورننس میں شفافیت بڑھانے اور پبلک سروسز کو جدید بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ماہرین اس پیش رفت کو ٹیکنالوجی اور سیاست کے امتزاج کی ایک نئی شروعات قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button