واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی سیاست کا نقشہ بدلتے ہوئے آبنائے ہرمز کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے چین کے ساتھ ایک ایسی تاریخی ڈیل کر لی ہے جس کے بعد ایران کو فوجی امداد کی فراہمی رک جائے گی اور عالمی تجارت کے لیے بند دروازے ہمیشہ کے لیے کھل جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بیجنگ اس بات پر متفق ہو گیا ہے کہ وہ اب ایران کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دے گا۔ صدر نے کہا، "چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کھول رہا ہوں، یہ سب کچھ میں دنیا کی بھلائی کے لیے کر رہا ہوں۔
ٹرمپ نے اپنے آئندہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ ان کے بقول دونوں طاقتیں اب انتہائی ‘ہوشیاری’ اور مفاہمت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں سوال اٹھایا، "کیا یہ لڑائی سے بہتر نہیں؟” تاہم انہوں نے یہ یاد دہانی بھی کرائی کہ اگر بات جنگ تک پہنچی تو امریکہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ بہتر لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ یہ ایک ایسی صورتحال ہے جو تاریخ میں دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی، اس لیے وہ اسے ایک عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل عالمی حل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
President Trump on Truth Social: 🇺🇸🇨🇳 China is very happy that I am permanently opening the Strait of Hormuz. I am doing it for them, also – And the World.
This situation will never happen again. They have agreed not to send weapons to Iran. President Xi will give me a big,… pic.twitter.com/BQDxs2XD0q
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 15, 2026




