پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت نے ان کے بیان کو غلط پیش کیا اور پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان بھارت کے خلاف ثبوت کے ساتھ عالمی فورمز پر جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی اور چینی تنصیبات پر حملوں کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک دفاع کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے مودی کو "چھوٹا آدمی بڑے عہدے پر” بھی قرار دیا۔




