فیشن
Trending

جون ایلیا کی برسی: شاعری کے وہ لمحے جو آج بھی زندہ ہیں

 

لاہور : اردو ادب کے بے مثل شاعر، ادیب اور دانشور جون ایلیا آج اپنی 23 ویں برسی پر یاد کیے جا رہے ہیں۔

جون ایلیا نے نثر اور نظم دونوں میں بے پناہ مہارت حاصل کی اور اپنے غیر روایتی اور باغیانہ انداز کی وجہ سے ادبی دنیا میں ایک منفرد مقام بنایا۔

وہ 14 دسمبر 1931ء کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور انگریزی، عربی اور فارسی میں بھی مکمل عبور رکھتے تھے۔ ان کی مشہور تصانیف میں شاید، گویا، یعنی گمان، لیکن شامل ہیں، جنہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت دی۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ ’شاید‘ 1991ء میں شائع ہوا، اور اسے اردو ادب کا دیباچہ قرار دیا گیا۔ زندگی بھر انہوں نے تقریباً پچاس ہزار اشعار کہے اور 60 سے زائد کتابوں کے ترجمے کیے۔

جون ایلیا 8 نومبر 2002ء کو وفات پا گئے۔ آج بھی ان کے چاہنے والے سخی حسن قبرستان میں جا کر ان کی یاد میں عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کی شاعری سے متاثر ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button