بین الاقوامی
Trending

اے آئی کا مستقبل امریکہ کے ہاتھ میں ہوگا:ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکا اور چین میں سے صرف ایک ہی ملک جیت سکتا ہے اور امریکہ اس دوڑ میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے عالمی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جیسے تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ اس جنگ میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ان کی کوششیں بے مثال رہی ہیں اور ان کی انتظامیہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے بھی فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران بھی امریکہ کے ساتھ نئے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے جس سے خطے کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر نے داخلی سکیورٹی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا سے ہزاروں خطرناک عناصر امریکہ میں داخل ہوئے، جس کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ میں 92 فیصد کمی ان کی پالیسیوں کی کامیابی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button