فیشن
Trending

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، قوالی اور خوشیوں بھری محفل کی جھلکیاں وائرل

 

لاہور:مشہور قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی پیا نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئے گھر کی جانب قدم بڑھا دیا۔ شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں، جس نے محفل کو رنگین اور یادگار بنا دیا۔

تقریب میں خاص طور پر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی جادوئی آواز میں قوالیاں پیش کیں اور مہمانوں کو محظوظ کیا۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ مہمانوں اور مداحوں نے پیا کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button