ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی قائم مقام صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا امریکا کے ساتھ تعاون اور احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے اور ملک بغیر کسی بیرونی خطرے کے پُرامن زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
نئی عبوری صدر کے اس مؤقف کو بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے امریکا کے سامنے لچکدار رویے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیلسی روڈریگز نے زور دیا کہ ان کی حکومت کا مقصد وینزویلا میں استحکام، امن اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری لانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بطور نائب صدر، ڈیلسی روڈریگز نے سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو وینزویلا کی سلامتی پر حملہ قرار دیا تھا۔ حالیہ پیش رفت کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔




