کاروبار

قومی اسمبلی میں امریکہ سے تجارت کے اعداد و شمار پیش

پاکستان کی امریکا کو برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران امریکا کو پاکستان کی برآمدات 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران مارچ تک پاکستان کی امریکا کو برآمدات 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ درآمدات 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں۔ امریکا کو پاکستان کی برآمدات میں تیار شدہ ملبوسات ، طبی آلات ، پی ای ٹی بوتل گریڈ وغیرہ شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق امریکا سے پاکستان کی بڑی درآمدات میں کپاس ،لوہا ،اسٹیل اسٹرکچر ، کمپیوٹرز، سویا بین، بادام اور پیٹرولیم مصنوعات شامل ہیں ۔ وزارت خزانہ کے تحریری جواب کے مطابق امریکا نے پاکستان سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے تاہم یہ ٹیرف 90 دن کے لیے معطل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button