نئی دہلی : بھارت نے ‘کوپ 33’ کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی۔انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی بین الاقوامی پوزیشن کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
مودی سرکار داخلی معاشی بحران کے بعد اب عالمی ذمہ داریاں نبھانے سے بھی قاصر نظر آتی ہے۔ سفارتی حلقوں میں بھارت کے اس اچانک پیچھے ہٹنے کے فیصلے پر حیرت اور مودی حکومت کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔




