سماجی

سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف سخت کارروائی، ڈانس پر پابندی کی حمایت

اگر سٹیج ڈراموں میں گانا نہیں ہو گا، تو پھر کچھ نہیں اس فیلڈ میں۔ ایک خاتون جب ڈانس کرے گی تو اُس کا جسم ہلے گا۔ اِس چیز کو غلط نہ بنایا جائے کہ یہ جسم کیوں ہلا رہی ہے۔‘

’ہمارے ہر ڈانس کو فحش سمجھ لیں، یہ غلط ہے۔ ہاں، اگر کوئی ایسا کر رہا ہے تو اُسے ضرور چیک کریں، یہ بالکل صحیح ہے۔‘

فرح خان صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک سٹیج ڈانسر ہیں۔ بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے وہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر میں مبینہ فحاشی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں اور اقدامات پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی تھیں۔

یوں تو پنجاب کے تھیٹرز میں مبینہ فحاشی کے خلاف شکایات اور کارروائیوں کا سلسلہ لگ بھگ ہر دورِ حکومت میں ہی جاری رہا مگر مسلم لیگ نون کے پنجاب میں موجودہ دور حکومت کے دوران تھیٹرز کو مزید کڑی نگرانی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے صوبے میں کئی تھیٹرز اور سٹیج فنکاروں کو پہلے وارننگز دی گئیں جس کے بعد پابندیاں لگانے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button