واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے مابین جاری تنازع اور جنگی صورتحال کے حوالے سے اہم ترین ڈیل کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا پر ایک مبہم اے آئی تصویر پوسٹ کی ہے، جس پر ہسپانوی زبان کا لفظ ’Adios‘ (الوداع) درج ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ وہ آج ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر ایک قطعی فیصلے اور ڈیل کا اعلان کریں گے۔ تاہم، اس باقاعدہ اعلان سے کچھ دیر قبل انہوں نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں سمندر کے اندر ایرانی کشتیوں کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والی سفارتی پیشرفت سے یہ واضح اشارے مل رہے تھے کہ امریکا اور ایران کے مابین ایک مثبت ڈیل ہونے جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے مناظر پر ‘الوداع’ لکھنے کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے اور دونوں ممالک امن معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس علامتی پوسٹ کی باقاعدہ اور حتمی وضاحت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔




