میکسیکو :فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع ہوگی، جہاں پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئنز فرانس اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو تیسری پوزیشن کے میچ پر اکتفا کرنا ہوگا۔
دوسرا سیمی فائنل بدھ کو منعقد ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ یہ میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔
سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیمیں ماضی میں عالمی چیمپئن رہ چکی ہیں، جس کے باعث فٹبال شائقین کو دونوں مقابلوں میں سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔




