بین الاقوامی
Trending

صادق خان کی سیاسی ذمہ داریوں میں اضافہ، ہاؤس آف لارڈز کے رکن مقرر

 

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن کے میئر صادق خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن نامزد کردیا۔

برطانوی حکومت کے مطابق صادق خان سمیت 26 شخصیات کو لائف پیئر کا درجہ دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ برطانوی ایوانِ بالا میں قانون سازی سے متعلق بحث، ترامیم اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکیں گے۔

صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس وقت اپنی تیسری مدت مکمل کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کی نامزدگی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے اہم اقدامات میں شامل ہے، جس سے انہیں قومی سطح کی قانون سازی کے عمل میں بھی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button