بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرغزستان میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے قیام اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔




