لاہور: پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال میں بتدریج بہتری آنے لگی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 1 ہزار کیوسک، جبکہ تونسہ کے مقام پر 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کم ہو رہی ہے، جبکہ مرالہ، خانکی، قادر آباد، تریموں اور پنجند کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور دریائے جہلم میں بھی پانی کی سطح نارمل ہے۔ متعلقہ ادارے دریاؤں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔




