پاکستان
Trending

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے مطابق کل سے 5 اگست تک مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث بعض مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں کے دوران صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button