ٹوکیو: جاپان کے جنوبی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بلند سونامی لہروں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر مقامی آبادی کو فوری طور پر ساحلی علاقوں سے دور منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
جاپانی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سونامی کے خطرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔




