پورٹ آف سپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم کو سیریز میں شکست سے بچنے اور برابری کی امید برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔
میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے، جبکہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ سیریز کا فیصلہ برابری پر ہو سکے۔
پورٹ آف اسپین میں ہونے والا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی جانب سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ جیت کے لیے موزوں حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پراعتماد ہے، جبکہ پاکستان کے لیے یہ مقابلہ بقا کی جنگ کی حیثیت رکھتا ہے۔




