دبئی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز کل 28 اگست سے دبئی میں ہوگا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 13 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کردی گئی، تقریب میں پاکستان سمیت تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔
افتتاحی میچ میں کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔ پاکستان کا گروپ مرحلے کا تیسرا میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی، جبکہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔




