پاکستان
Trending

برداشت معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کی بنیاد ہے، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کے عقائد، نظریات اور حقوق کا احترام کرنا ہی برداشت کی اصل روح ہے۔ پاکستان پُرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات انسانوں کو صبر، برداشت، ہمدردی اور احترامِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق عزت، تحفظ اور مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے باہمی احترام اور رواداری کے اصولوں کو معاشرتی زندگی کا حصہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button