اسلام آباد:ترکمانستان کے وزیر خارجہ اہم دورے پر وزارت خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کو وزارت خارجہ کے حکام سے متعارف کرایا۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بین الاقوامی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ کر رہے ہیں۔
اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل ہے۔




