لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی حفاظت کے لیے کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
لاہور میں رکشوں، آن لائن کیب سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 888 گاڑیوں پر کیو آر پینک بٹن چسپاں کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق 40 ہزار سے زائد شہری ان کیو آر کوڈز کو اسکین کر چکے ہیں۔ اس سہولت کا مقصد ہنگامی حالات میں مسافروں کو فوری مدد تک رسائی فراہم کرنا ہے۔



