اسلام آباد:اسلام آباد میں آج سے عالمی جوہری سلامتی اجلاس کا آغاز ہوگا، جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فار نیوکلیئر سکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹرز کا 15واں سالانہ اجلاس 26 نومبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ چار روزہ اجلاس میں آئی اے ای اے اور این ایس ایس سی نیٹ ورک کے 49 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔



