کھیل
Trending

نیپالی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، پاکستان شاہینز 96 رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

 

دوحہ: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے 42ویں اوور میں 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم محض 72 رنز پر سمٹ گئی، جس میں مایان یادیو کے 41 رنز نمایاں تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے تین، تین وکٹیں اڑائیں، جبکہ محمد عمران نے 2 اور معاذ صداقت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل 26 نومبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، جبکہ پاکستان شاہینز 27 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button