پاکستان
Trending

بلوچستان میں مختلف آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد مارے گئے

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سبی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ پنجگور اور کیچ میں 22 اور 23 نومبر کو ہونے والی کارروائیوں میں مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ادھر صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ملک کے دفاع و امن کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button