فیشن

فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کی ایک خاص خامی بے نقاب کر دی

کراچی: (ویب ڈیسک)میزبان اور اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ایک پروگرام کے دورانِ فہد شیخ نے پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور حقیقی سُپر سٹار قرار دیا، فہد شیخ نے شو میں فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی خامی کا ذکر بھی کیا، ان کے مطابق، "فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ "اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو”۔تاہم فہد شیخ نے واضح کیا کہ فہد مصطفیٰ خود اس مشورے پر عمل نہیں کرتے اور غصے پر 24 سیکنڈز بھی قابو نہیں کرپاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button