وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج امریکی صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن میں عالمی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔




