پاکستان
Trending

بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے بنا رہی ہیں؛شرجیل میمن کا دعویٰ

 

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے ملک کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، جو کسی معمولی واقعے سے کم نہیں، اور اس کامیاب کارروائی پر انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر مذہب اور صوبائیت کے نام پر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن حکومت اور سکیورٹی ادارے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو پاکستان میں جگہ نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی دہشت گرد عناصر نے ایک بچی کو استعمال کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ سازش ناکام رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button