اسلام آباد: ملک میں آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تعاون سے تاریخی پالیسی اور مالیاتی اصلاحات متعارف کرا دی گئی ہیں، جس سے ڈیجیٹل معیشت میں تیزی آ گئی ہے۔
مالی سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں بڑی چھوٹ: آئی ٹی ایکسپورٹرز اب اپنے اکاؤنٹس میں فارن کرنسی برقرار رکھنے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک استعمال کر سکیں گے۔
آئی ٹی برآمد کنندگان کو اپنی فارن کرنسی آمدن کے بین الاقوامی استعمال میں مزید خودمختاری دے دی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی گزشتہ تین سالہ معاونت کے باعث ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے لیے ریگولیٹری ماحول کو آسان بنایا گیا ہے، جس سے فری لانسنگ کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔




