پاکستان
Trending

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کی جعلی ڈگری ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی ہونے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فوری طور پر جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تین صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے پر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان کے دستخط ثبت ہیں۔

عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد واضح کیا کہ جعلی اسناد رکھنے والا کوئی بھی جج آئین اور قانون کے تحت عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔ حکم کے مطابق جسٹس جہانگیری کے عہدے سے فوری فارغ ہونے کے ساتھ مستقبل میں ایسے کیسز پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 دسمبر کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں اور میرے خلاف دائر رٹ کو خارج کیا جائے۔ اس سے قبل جسٹس جہانگیری نے اس ڈگری تنازعے کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین علیحدہ درخواستیں بھی دائر کی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button