پاکستان

حکومت نے موبائل سم، کاروں اور دیگر 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی

 

اسلام آباد: حکومت نے موبائل فون سم کارڈز، نئی کاروں، منی وینز اور 40 سے زائد مختلف اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت موبائل فون سم کارڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد کردی گئی ہے جبکہ نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی کو ایک تہائی سے کم کر کے 10 فیصد تک لے آیا گیا ہے۔

درآمد شدہ ایس یو ویز پر ڈیوٹی میں 44 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ شرح 50 فیصد رہ گئی ہے۔ مرغی اور مچھلیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 5 فیصد کیا گیا ہے جبکہ پرندوں کے انڈوں کی ڈیوٹی 15 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ کتے اور بلی کے کھانے پر 5 فیصد کمی کے بعد ڈیوٹی 40 فیصد ہو گئی ہے۔

اسی طرح تمباکو، گری دار میوے، مختلف پھلوں اور پنیر و دہی پر بھی ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور معیشت میں استحکام لانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button