اسلام آباد : پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مجموعی طور پر 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق نیشنل اسمبلی کے حلقے
این اے 129 لاہور
این اے 143 ساہیوال
این اے 66 وزیرآباد
این اے 104 فیصل آباد
این اے 96 فیصل آباد
جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے:
پی پی 98 فیصل آباد
پی پی 203 ساہیوال
پی پی 73 سرگودھا
پی پی 87 میانوالی
میں ضمنی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ووٹرز اور انتخابی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔




