واشنگٹن/ماسکو:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا بتایا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران وہ اگلی ملاقات کا بھی تعین کریں گے، جس میں صدر پیوٹن کے علاوہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور چند یورپی رہنما بھی شریک ہو سکتے ہیں۔ یہ اجلاس عالمی امن کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے عالمی امن کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی مثال دی اور بتایا کہ جنگ کے دوران 6 یا 7 طیارے گر چکے تھے، اور دونوں ممالک جوہری تنازع کی جانب جا رہے تھے۔ تاہم، عالمی سفارت کاری کی کوششوں سے یہ مسئلہ بڑی خوبی سے حل کیا گیا۔




