بین الاقوامی
Trending

پیوٹن جوہری تجربوں کے بجائے امن پر توجہ دیں، ٹرمپ کا روس کو دو ٹوک پیغام

 

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے تازہ جوہری میزائل تجربے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مزید اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’روس کو میزائل آزمائشوں کے بجائے یوکرین جنگ کے خاتمے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ اب چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے اور ’’اسے ایک ہفتے میں ختم ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکہ کی ایٹمی آبدوز اس وقت روسی ساحل کے قریب موجود ہے، جسے انہوں نے ’’امن کے تحفظ کے لیے طاقت کا مظاہرہ‘‘ قرار دیا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے جوہری صلاحیت رکھنے والے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بعد مغربی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button