پاکستان

پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان

 

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 6 جولائی سے شروع ہونے والے طاقتور مون سون سسٹم کے باعث پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور خستہ حال عمارتوں میں قیام نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا ہے۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 1129 پر کال کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button