اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر نیا انرجی وہیکل لیوی لگا دیا ہے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
1300 سی سی تک کی گاڑی: 1 فیصد لیوی
1300 سے 1800 سی سی: 2 فیصد لیوی
1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں: 3 فیصد لیوی
یہ لیوی مقامی گاڑی پر کمپنی ادا کرے گی، جب کہ امپورٹ کی گئی گاڑی پر یہ رقم خریدار دے گا۔
گاڑی خریدنے کا سوچنے والوں کے لیے یہ خبر قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اشارہ ہے۔




