ٹیکنالوجی

میٹا کا نیا فیچر: فیس بک پر ریلز ویڈیوز کی زبان بدلیں، ڈب کریں اور lip-sync کریں

کیلیفورنیا: میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب ویڈیوز کو اپنی پسندیدہ زبان میں ٹرانسلیٹ، ڈب اور lip-sync کر سکیں گے، چاہے وہ ویڈیوز کسی بھی زبان میں بنائی گئی ہوں۔

یہ فیچر میٹا کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کے ذریعے صارفین ریلز ویڈیوز کو انگلش، ہندی، پرتگیز اور اسپینش جیسے زبانوں میں ترجمہ اور ڈب کر سکیں گے۔ اس کا مقصد ویڈیوز کے مواد کو دنیا بھر کے مختلف زبانوں کے صارفین تک پہنچانا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی برازیل میں بنائی گئی کھانا پکانے کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو آپ اسے اپنی زبان میں سن سکتے ہیں، یا کسی گانے کو اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ میٹا کی اے آئی ٹیکنالوجی اس ویڈیو کے بنانے والے کے لب و لہجے کی نقل بھی کرے گی تاکہ ویوئرز کو ایک قدرتی تجربہ مل سکے۔

یہ فیچر فی الحال فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب ہوگا، تاہم انسٹاگرام پر یہ فیچر صرف پبلک اکاؤنٹس کے لیے ہی قابل استعمال ہوگا۔ فیس بک پر اسے استعمال کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ صارف کے پاس کم از کم ہزار فالوورز ہوں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد مختصر ویڈیوز کو زیادہ قابل رسائی بنانا ہے تاکہ مختلف زبانوں کے صارفین ان ویڈیوز سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ اگرچہ ریلز ویڈیوز کا ترجمہ میٹا کی اے آئی کے ذریعے کیا جائے گا، صارفین کے لیے اس کا لیبل واضح طور پر نظر آئے گا، اور وہ چاہیں تو اسے ٹرن آف بھی کر سکتے ہیں یا ویڈیو کی اصل زبان منتخب کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میٹا نے زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹولز متعارف کرائے ہوں۔ اس سے پہلے بھی آٹو کیپشنز، سب ٹائٹلز اور گلوبل ہیش ٹیگ جیسے فیچرز صارفین کے لیے دستیاب ہیں، مگر یہ پہلی بار ہے جب میٹا کی اے آئی ٹیکنالوجی کو وائس کلوننگ اور ہونٹوں کی حرکت کی مطابقت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button